Home / اہم خبریں / لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پوسٹ آفس چوک پر کیمپ قائم کرکے مختلف مقامات پر آگاہی بینرز لگائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پوسٹ آفس چوک پر کیمپ قائم کرکے مختلف مقامات پر آگاہی بینرز لگائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استعفادہ حاصل کرکے شہر کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلاحی تنظیم ہلال احمر سوسائٹی میرپورخاص کے اراکین سے کورونا وائرس کی آگاہی کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے منجمینٹ کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پوسٹ آفس چوک پر کیمپ قائم کرکے مختلف مقامات پر آگاہی بینرز لگائے جائیں اور اپنی صلاحیتیں استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی مطلوبہ اشیاء فراہم کرنے کیلئے کوشش کی جائے اس موقع پر کمیٹی ممبران نے موجودہ صورتحال میں ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر ڈاکٹر سید رضی محمد اور میر نعیم تالپور نے کہا کہ لوگوں کا کام بیماری سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہے ڈاکٹروں کا کام اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر بیماروں کا علاج کرنا ہے اجلاس میں رفیق لغاری، اظہر عباس، ایڈوکیٹ رؤف آرائیں، منصورچیمہ، محمد بخش کپری، کریم میمن اور دیگر اراکین موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے