Home / اہم خبریں / ملائیشیا میں ایک ہی دن کورونا وائرس میں مبتلا 190 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے

ملائیشیا میں ایک ہی دن کورونا وائرس میں مبتلا 190 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے

کوالالمپور (رپورٹ: نوید اسلم) ملائشین وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز کورونا وائرس میں مبتلا 190 نئے کیسز سامنے آۓ ہیں۔ ملائیشیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا کیس 25 جنوری کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے گزشتہ روز ایک ہی دن میں 190 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں جو ایک دن میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔ ملائیشیا کے وزیر صحت داتو ڈاکٹر ادھم بابا کے مطابق 95 نئے کیسز سری پتالنگ مسجد کے ایک مجمے سے منسلک تھے جہاں 27 فروری سے یکم مارچ تک ایک تبلیغی پروگرام منعقد ہوا تھا۔ گزشتہ روز تک مجموعی طور پر ملائیشیا میں کورونا وائرس سے 553 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد اب ملائشین حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور جلد ہی اگلے لاحہ عمل کا اعلان کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے