Home / اہم خبریں / گٹکا مین پڑی کے حوالے سے سندھ اسمبلی سے منظور شدہ نئے قانون پر عمل درآمد کے لئے ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے سخت ہدایات جاری

گٹکا مین پڑی کے حوالے سے سندھ اسمبلی سے منظور شدہ نئے قانون پر عمل درآمد کے لئے ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے سخت ہدایات جاری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے گٹکا مین پڑی سے متعلق سندھ اسمبلی سے منظور شدہ نئے قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے سخت ہدایات جاری۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو گٹکا مین پڑی سے متعلق نئے منظور شدہ قانون پر سختی سے عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئیں۔ اس سلسلے میں گٹکا مین پڑی بیچنے، بنانے، یا گٹکے میں استعمال ہونے والی اشیاء قبضے میں رکھنے اور گٹکا یا مین پڑی کھانے والوں کے خلاف نئے قانون کی روح سے سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ واضع رہے کہ نئے منظور شدہ گٹکا مین ہڑی ممانعت ایکٹ میں سخت سزائیں اور بھاری جرمانے شامل کئے گئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے