Home / اہم خبریں / سندھ گیمز ایسوسی ایشن نے وفاقی اور سندھ حکومت کی ہداہت پر 23 مارچ کو ہونے والی کھیلوں کی تقریبات معطل کردیں

سندھ گیمز ایسوسی ایشن نے وفاقی اور سندھ حکومت کی ہداہت پر 23 مارچ کو ہونے والی کھیلوں کی تقریبات معطل کردیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ گیمز ایسوی ایشن کا اجلاس صدر مدثر آرائیں کے زیر صدارت ایس جی اے کے دفتر کراچی میں منعقد ہوا اجلاس میں چھ ریجن کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بینظیرآباد، سکھر اور لاڑکانہ کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس کے علاوہ سندہ گیمز ایسوسی ایشن کے ایگز یکیٹو ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر منظوری دی گئی ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت کی ہدایت پر 23 مارچ کو ہونے والے تمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو کرونا وائرس کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ چھ ریجنوں میں جلد سے جلد کوڈینشن کمیٹی بنا کر گراس روٹ لیول سے اسکولوں کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے اور جولائی میں ہونے والے سندھ گیمز کی بھرپور تیاری کی جائے گی اور اس سلسلے میں ریجنل ایسوی ایشن کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ مقامی گورنمنٹ کے ساتھ ملکر ٹرائیلز اور کیمپ لگائے جائیں گے۔ اجلاس میں منظوری دی گئی کہ کچھ مفاد پرست عناصر سندھ گیمز کا غیر قانونی نام استمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروئی عمل میں لانےکے لئیے لیگل کیمٹی کو اختیارت سونپ دیے گئے ہیں۔ اجلاس میں کراچی ریجن سند گیمز ایسوسی ایشن کے لئیے سید اسرار احمد کو کوڈینیٹر و سیکرٹری نامزد کیا گیا یے۔ آئندہ میٹنگ حیدرآباد ریجن میں آئندہ ماہ کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے