Home / اہم خبریں / بنگلہ دیش سیریز میں شامل بقیہ میچز اور پاکستان کپ ملتوی

بنگلہ دیش سیریز میں شامل بقیہ میچز اور پاکستان کپ ملتوی

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز نے سیریز میں شامل بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ میچ ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ دونوں بورڈز اب مستقبل میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کو مکمل کرنے کیلئے کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 تا 10 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 تا 9 اپریل تک جاری رہنا تھا۔ اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 مارچ سے شروع ہونے والا پاکستان ایک روزہ کپ بھی غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے