ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ پولیس کی کامیاب کاروائی تحصیل پہاڑپور کے علاقہ کوٹجائی میں پندرہ سالہ نوجوان شان کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم محمدعرفان سمیت دوافراد کو گرفتارکرلیا ،دوملزمان پہلے ہی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کر ہوچکے، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں واقع گاﺅں کوٹجائی میںمعمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سے پندرہ سالہ نوجوان شان ولد محمد سعید قوم ماچھی سکنہ کوٹ جائی کو قتل جبکہ اس کے باپ سعید کو شدید زخمی کردیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر علاقہ کوٹجائی میں اراضی میں گدھا چرنے پر وقوعہ رونما ہوا اورتلخ کلامی کے دوران چھوٹے بچوں کی آپس کی لڑائی میں بارہ سالہ بچہ عزیز ولد سعید زخمی ہوگیا، بچے کا بھائی 15سالہ شان اپنے باپ محمد سعید قوم ماچھی سکنہ کوٹ جائی کے ہمراہ شکایت لے کر مخالف فریق کے گھر گیا کہ انہوں نے اس کے چھوٹے بھائی عزیز کو کیوں مار پیٹ کرکے زخمی کیا ہے، بات بڑھتے تلخ کلامی اور ایک دوسرے کے گریبانوں تک جاپہنچی اور پھر مخالف فریق کے ملزم عرفان نے دیگر دو بھائیوں عابد، عباس پسران رمضان اور جاوید ولد حاکم کے ہمراہ شان اور اسکے والد سعید کو زدو کوب کرکے زخمی کردیا، اس دوران ملزم عرفان نے اچانک طیش میں آکر چھریوں کے پے در پے وار سے پندرہ سالہ نوجوان شان پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے قتل کردیا، پہاڑ پور پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزمان عرفان، عابد، عباس پسران رمضان اور جاوید ولد حاکم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او پہاڑپور انیس الحسن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ زنی کے دوران دو ملزمان عابد اورغلام عباس پسران محمد رمضان کو پہلے ہی گرفتار کیا۔ پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران مرکزی ملزم محمد عرفان اور محمد جاوید ولد حاکم کو بھی گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے بند کردیا ہے۔
![]()