نوشہرہ (رپورٹ: شہزاد فیصل) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف پی) مس وزیر کی کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے نوشہرہ حکیم اباد کے مختلف علاقوں میں واقع شادی ہال، کالجز، اسکولز، مدارس، ہاسٹلز اور دیگر کمیونٹی سنٹرز کا دورہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مس وزیر نے مالکان کو صوبائی محکمہ داخلہ کے احکامات کی روشنی میں یونیورسٹیاں، شادی ہال، کالجز، اسکولز اور دیگر کمیونٹی سنٹرز کے بندش کے بارے میں ہدایات جاری کردی جس میں موقع پر بندش کے باوجود کھولے گئے متعدد پرائیویٹ اسکولز، ہاسٹلز، کالجز اور کمیونٹی سنٹرز کو بند کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے تمام ضلعی افسران کو اس بارے میں ہدایات جاری کردی ہیں کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں واقع تمام یونیورسٹیاں، کالجز، اسکولز، ہاسٹلز اور شادی ہالوں سمیت تمام تدریسی اداروں کو بند کردیں اسی بناء پر تمام تقریبات اجتماعات بھی بند ہونگے تاکہ کسی بھی موقع پر کرونا وائرس کے لئے کئے گئے تمام حفاظتی اقدامات کو پورا کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر حکومت و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل کریں تاکہ لوگوں کی جان و مال کی اصل صورت میں حفاظت یقینی بنائی جاسکیں۔
![]()