کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے بانی و سینٹرل چیئرمین حسن روموی، سینٹرل وائس چیئرمین ڈاکٹر شاہد عمران چشتی، میر علی عمر مینگل صوبائی سیکریٹری اطلاعات و میڈیا کورڈینیٹر بلوچستان اور رکن ندیم نے وفد کی صورت میں بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہندی سے ملاقات کی- ملاقات میں الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے رفاہی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے بات چیت ہوئی- پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہندی نے الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے کاموں کو سراہتے ہوۓ کہا کہ انسانیت کا دکھ سمجھنے اور ان کی مدد کرنا ایک عبادات ہے اور یتیم بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر ان کو رخصت کرنا قابل ستائش ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا مکمل تعاون الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے ساتھ ہوگا –
![]()