تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ اسمبلی کا اجلاس پارلیمانی امور کے وزیر کی درخواست پر ستائیس مارچ تک ملتوی کردیا گیا

سندھ اسمبلی کا اجلاس پارلیمانی امور کے وزیر کی درخواست پر ستائیس مارچ تک ملتوی کردیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ اسمبلی کا اجلاس پارلیمانی امور کے وزیر کی درخواست پر ستائیس مارچ تک ملتوی کردیا گیا جمعہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس کے آغاز پر ایوان میں اراکین کی تعداد انتہائی کم تھی تاہم کسی رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے حفاظت کی دعا گئی پیپلز پارٹی کی مقتول رکن شہناز انصاری کی مغفرت کے لئے ایوان میں دعا گئی جبکہ پاک فضائیہ کے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے درجات کی بلندی اور پاک فضائیہ کے جوانوں کی حفاظت کی دعا کی گئی اجلاس میں جی ڈی اے کی رکن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سانحہ گولیمار میں ملوث زمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے سانحہ گولیمار افسوسناک واقعہ ہے عمارت گرنے کے بعد مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزرانے پر مجبور ہیں ایوان میں سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان، پی ٹی آئی کے نعیم الحق اور مقتول صحافی عزیز میمن کی مغفرت کی دعا کی گئی دعا اور فاتحہ خوانی کے بعد صوبائی وزیر پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے اسپیکر سے استدعا کی کہ پیپلز پارٹی کی مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کے سوگ میں اجلاس ملتوی کیا جائے جس کے بعد اسپیکر آغا سراج درانی نے اجلاس ستائیس مارچ تک ملتوی کردیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے