تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تئیس مارچ کو پشاور میں منعقد ہونے والے ‘عزم نوجوان ہمارا پاکستان’ یوتھ کنونشن میں تناول مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر سے نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ یاسر عباس

تئیس مارچ کو پشاور میں منعقد ہونے والے ‘عزم نوجوان ہمارا پاکستان’ یوتھ کنونشن میں تناول مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر سے نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ یاسر عباس

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) 23 مارچ کو پشاور میں منعقد ہونے والے ‘عزم نوجوان ہمارا پاکستان’ یوتھ کنونشن میں تناول مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر سے نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ صدر جماعت اسلامی یوتھ پی کے-32 یاسر عباس۔ تفصیلات کے مطابق صدر جماعت اسلامی یوتھ پی کے-32 یاسر عباس نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔عوام تبدیلی کے نعرے سے عاجز آچکے ہیں۔ نوجوانوں کے پاس جماعت اسلامی کا واحد آپشن بچا ہے۔تناول مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر میں جماعت اسلامی یوتھ کی ممبر شپ جاری ہے جس میں ہزاروں نوجوان جماعت اسلامی یوتھ کا حصہ بن رہے ہیں۔ 23 مارچ کو پشاور میں منعقد ہونے والے ‘عزم نوجوان ہمارا پاکستان’ یوتھ کنوشن میں تناول مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر سے نوجوان شرکت کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے