Home / اہم خبریں / انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے میں پاکستانی ریسلر نے فائنل میں بھارتی ریسلر کو پچھاڑ دیا

انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے میں پاکستانی ریسلر نے فائنل میں بھارتی ریسلر کو پچھاڑ دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے میں پاکستانی ریسلر محمد بلال نے فائنل مقابلے میں بھارت کے ریسلر گوپال شرما کو پچھاڑ کر فتح اپنے نام کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں ہونے والے انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے میں کوو برینڈن کے نام سے مشہور پاکستانی ریسلر محمد بلال نے بھارتی ریسلر گوپال شرما کو فائنل مقابلے میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ کوو برینڈن کے نام سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر محمد بلال ڈسٹرکٹ ایسٹ کی عدالت میں جونیئر کلرک ہیں۔ نیپال میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں دنیا بھر کے عدالتی ملازمین نے حصہ لیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی کبڈی ٹیم بھی گذشتہ دنوں بھارتی کبڈی ٹیم کو شکست سے دوچار کرکے عالمی چیمپئن بن چکی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے