کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی راجہ اظہر، شہزاد قریشی اور دیوان سچانند نے گزشتہ روز ڈیفنس خیابان مجاہد میں اقلیتی برادری کی جانب سے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، احتجاجی مظاہرہ پیپلز پارٹی کی رہنماء فوزیہ زرداری کے خلاف کیا گیا،پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی کی فوزیہ زرداری کے رویے کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت،اراکین کا کہنا تھا کہ ملازمین پر چوری کا الزام لگاکر انہیں ڈرایا دھمکایا گیا اور دونوں ملازمین کو غائب کروادیا گیاجس کے باعث اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں اس واقعے کے حوالے سے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا خط میں موقف اپنایا کہ فوزیہ زرداری اپنے ملازمین پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں فوزیہ زرداری کو کس قانون کے تحت پولیس کی بھاری سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے فوزیہ زرداری نے اپنے 2 ملازمین پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے ہیں عوام کے ٹیکس کا پیسہ پیپلز پارٹی کے لوگ اپنی سیکیورٹی پر خرچ کررہے فوزیہ زرداری کے گھر پر پولیس کی بھاری سیکیورٹی فورس کو ہونا تشویشناک ہے فوزیہ زرداری نے اپنے ملازمین پر چوری کا الزام لگایا اور اغوا کرنے کی کوشش کی ،یہ ایک قابل مذمت واقع ہے جس کی شفاف تحقیقات کروانے کی ضرورت ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سمیت و دیگر فوزیہ زرداری کے خلاف ایکشن لیں آئی جی سندھ فوزیہ زرداری کے خلاف تحقیقات کے لیے شفاف ٹیم تشکیل دیں۔
![]()