میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سنیئر صحافی نذیر پہنور کے والد کی رسم سوئم میں سابق اراکین صوبائی اسمبلی، افسران، صحافیوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور نجی سندھی نیوز چینل کے بیورو چیف نذیر پہنور کے والد یوسف پہنور کی رسم سوئم میں سابق اراکین اسمبلی سید عنایت علی شاہ، فہیم احمد الطافی، نجی نیوز چینل کے ڈائریکٹر کرنٹ آفیئر فیاض نائچ، ایم ڈی آجیت کمار آوجا، لاڑکانہ کے بیورو چییف ظفر ابڑو، پریس کلب کے صدر راشد سلیم، صوبائی وزیر سید سردار شاہ کے بھائی سید سرتاج شاہ، جنید بلند، جلیل لاشاری، ڈی ایس پیز عبدالخالق وگن، ایوب درس، سماجی رہنما ارباب نیک محمد، پی ٹی آئی کے رہنما سید ممتاز علی شاہ، مولانا سید ضیاالحسن کاظمی، ڈاکٹر حمزہ علی پہنور، میر حسن آریسر، نوید علی، ٹھارو پہنور، علی حسن چانڈیو ایڈوکیٹ، سابق ٹی ایم او وہاب عباسی، رمیش کمار، انجنئیر ضلع کونسل پریم کمار، میجر ر مرزا مسرور بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خدا بخش پہنور، اخبار فروش یونین کے صدر ایوب مہر، ریجنل ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر اشفاق میرانی، یو سی اولڈ میرپور کے چیئرمین رشید پہنور، اقبال پہنور، عبدالجبار غوری کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافیوں ان کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
![]()