Home / اہم خبریں / ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے ضلع مانسہرہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایجوکیشن یونٹ کا افتتاح کردیا

ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے ضلع مانسہرہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایجوکیشن یونٹ کا افتتاح کردیا

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے ضلع مانسہرہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایجوکیشن یونٹ کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر ٹریفک پولیس مانسہرہ اور انچارج ٹریفک مانسہرہ انسپکٹر جمال زیب خان نے اپنی مدد اپ کے تحت موبائل ایجوکیشن یونٹ سروس کا آغاز کر دیا۔ موبائل ایجوکیشن یونٹ کا مقصد عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ موبائل ضلع مانسہرہ کے مختلف چوراہوں اور روڈز پر روڈ یوزرز/ عوام کو ٹریفک رولز ریگولیشن کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔ جن میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات، موٹرسائیکل چلاتے ہوۓ ہیلمٹ کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔ اسکے علاوہ یہ موبائل ضلع مانسہرہ کے مختلف اسکولز، کالجز اور یونیورسٹی میں جاۓ گی جہاں پر ٹریفک انچارج مانسہرہ انسپکٹر جمال زیب خان طلباء کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے لیکچرز دیا کریں گے۔ یاد رہے کہ موبائل ایجوکیشن یونٹ ضلع مانسہرہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایجوکیشن یونٹ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے