Home / اہم خبریں / خواتین کے عالمی دن کے حوالے پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے وومن پارک ابراہیم حیدری میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

خواتین کے عالمی دن کے حوالے پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے وومن پارک ابراہیم حیدری میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) خواتین کے عالمی دن کے حوالے پاکستان فشر فوک فورم کی طرف سے وومن پارک ابراہیم حیدری میں ایک رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیا گیا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں عورتوں نے شرکت کی، جبکہ پروگرام میں عورتوں کے زیر استعمال اشیاء کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔ پروگرام میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوۓ پاکستان فشر فوک فورم کی پروگرام مینیجر مہوش اور شبانہ نے کہا کہ ہمارا ملک ایک ترقی پذیر ملک ہے جہاں عورتوں کو اپنے حقوق کی حاصلات میں متعدد رکاوٹیں درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم حیدری ایک قدیم ماہی گیر بستی ہے جہاں خواتین کو تعلیم، صحت اور روزگار جیسے مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فشر فوک فورم ماہی گیروں کی وہ واحد تنظیم ہے جس نے ماہی گیر عورتوں کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے اپنے گھروں سے نکال کر جدوجہد کے میدان عمل میں کھڑا کیا اور اسی جدوجہد کے بدولت آج یہ سینکڑوں خواتین پوری دنیا کی خواتین کی طرح خود عورتوں کا عالمی دن منارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عورتوں کو متحد ہوکر منظم طریقے سے جدوجہد کرکے اپنے تمام حقوق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر عورتوں کے حقوق کے حوالے سے ٹیبلوز اور گیت بھی پیش کئے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے