Home / اہم خبریں / گلبہار میں 6 منزلہ منہدم ہونے والی عمارت کے مالک اور ٹھیکدار کو فوری گرفتار کیا جائے۔ صدر پی ٹی آئی ضلع وسطی ریاض حیدر

گلبہار میں 6 منزلہ منہدم ہونے والی عمارت کے مالک اور ٹھیکدار کو فوری گرفتار کیا جائے۔ صدر پی ٹی آئی ضلع وسطی ریاض حیدر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف ضلع وسطی کے صدرو و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ ضلع وسطی کو سندھ حکومت کی جانب سے ہر بار نظر انداز کیا جاتا ہے ٹریفک کا ناکارہ نظام ہو یا ٹریفک کی روانگی میں دشواری پیدا کرتی سڑکیں عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتی ہیں، ضلع وسطی کے ناکارہ انفراسٹرکچرنے ڈسٹرکٹ کی اصل شکل بدل کر رکھ دی ہے، لیاقت آباد، گلبہار، ناظم آباد، حسین آباد، عزیز آباد سمیت کئی علاقوں میں اب بھی کثیرالمنزلہ عمارات کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، یہاں المیہ یہ ہے کہ کثیرالمنزلہ عمارات کو تعمیر کرنے کے دوران کوئی متعلقہ ادارہ اسے نہیں روکتے ادارے پولیس، ڈسٹرکٹ کمیشنر، بلڈر مافیا، ایس بی سی اے افسران مل کر غیر قانونی تعمیرات بنوانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، عوام کا لاکھوں روپیہ گھر بنانے میں لگ جاتا ہے، بلڈر مافیا سبز باغ دکھا کر عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں انہوں نے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ ان عناصر کے خلاف تحقیاتی دائرہ وسیع کرے گلبہار میں 6 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے معاملے پر اب تک بلڈنگ کے مالک اور ٹھیکدار کو گرفتا ر نہیں کیا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلڈنگ مالک اور ٹھیکدار کو فوری گرفتار کیا جائے اور تحقیقات کی جائے کہ آیا کہ اس غیر قانونی عمل میں کون کون ملوث رہا ہے، انسانی زندگیوں کے ساتھ بلڈر مافیا اور ایس بی سی اے افسران خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے