Home / اہم خبریں / دوسری مہتاب چاؤلہ ویٹرنز لیگ، پاک گرین، نیشنل، ڈولفینز اور ائیرپورٹ کلب کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

دوسری مہتاب چاؤلہ ویٹرنز لیگ، پاک گرین، نیشنل، ڈولفینز اور ائیرپورٹ کلب کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دوسری مہتاب چاؤلہ ویٹرنز ہاکی لیگ میں ائیر پورٹ، ڈولفینز، نیشنل اور پاک گرین ویٹرنز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا گزشتہ روز اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں پاک گرین ویٹرنز ہاکی ٹیم نے مد مقابل ناظم آباد مجاہد ویٹرنز کی ٹیم کو 8-0 سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے اولمپئین سمیر حسین اور سابق انٹرنیشنل محمد علی نے دو، دو گول اسکور کئے جبکہ اولمپئین کاشف جواد، اولمپئن قمر ابراھیم، اولمپئین ایاز محمد اور ابوذر امراؤ نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں نیشنل کلب نے ڈی ایچ اے حیدرآباد کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا، نیشنل کی جانب سے، اولمپئین کامران اشرف، اولمپئین محمد انیس، محمد یوسف اور اشتیاق مبین نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ حیدرآباد کی جانب سے محمد آصف اور محمد جاوید نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں، ائیر پورٹ ویٹرنز نے کینٹ کمبائنڈ ویٹرنز کو 2-0 سے مات دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے آصف اسماعیل اور محمد فیصل نے گول اسکور کئے۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ڈولفینز نے کراچی ٹائیگر کلب کو 2-0 سے ہرادیا، ڈولفینز کیلئے مزمل حسین اور زاہد فاروق نے ایک، ایک مرتبہ گیند کو جال کی نذر کیا۔ ان میچوں کے مہمان خصوصی انگلینڈ سے آئے ہوئے مانچسٹر ہاکی کلب کے سیکریٹری محمد میر اور صبیح شیخ تھے۔ ویٹرنز ہاکی لیگ کے دونوں سیمی فائنل 15 مارچ کو کھیلے جائینگے پاک گرین کا ائیر پورٹ ویٹرنز سے اور نیشنل ویٹرنز کا سامنا ڈولفینز ویٹرنز سے ہوگا جبکہ فائنل 21 مارچ کو کھیلا جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے