میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ میاں چنوں کے نواہی علاقے کچا کھو میں پولیس اہلکاروں اے ایس آئی محمد سرور اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شہری کے گھر کا تالا توڑ کر گھر سے نقدی رقم 4 لاکھ 6 ہزار روپے، 3 تولہ سونا اور 25 تولہ چاندی لوٹ کر فرار- تفصیلات کے مطابق میاں چنوں تھانہ کچا کھو کی حدود میں واقع صابر چوک، چک نمبر 19/9 آر کے رہائشی زاہد نامی شخص کے گھر میں پولیس اس وقت داخل ہوئی جب زاہد اپنی بیوی کے ہمراہ گھر ہسپتال گیا ہوا تھا واپس گھر آنے کے بعد زاہد نامی شخص نے گھر نے ہونے والی واردات کے بارے میں مطلقہ تھانے میں اطلاع دی تو پولیس نے سائل کے خلاف ہی منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنا ڈالا جس میں کہا گیا پولیس کو دوران پیٹرولنگ مخبر خاص نے منشیات کے بارے میں اطلاع دی جس پر اے ایس آئی محمد سرور پولیس پارٹی کے ہمراہ جب موقع پر پہنچا تو ملزمان جوکہ 125 موٹر سائیکل پر سوار ہوکر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے- ملزمان پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کے لئے جب موٹر سائیکل پر سوار ہورہے تھے اس دوران ملزم زاہد حسین سے ایک شوپر گر گیا جس کو روبرو گواہان چیک کیا گیا تو اس سے 1100 گرام چرس اور نقدی رقم 296700 روپے برآمد ہوۓ- زاہد حسین نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کی وردی میں ملبوس کالی بھیڑوں نے پہلے میری گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کی اور جب میں نے اس واقعے کی اطلاع مذکورہ تھانے میں دی تو میرے خلاف ہی جھوٹا مقدمہ درج کردیا گیا میری آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے گزارش ہے کہ مجھ کو میری لوٹی ہوئی رقم اور زیور جو گھر میں تھا وہ واپس کروایا جائے اور مجھ کو انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر ہم اپنا احتجاج جی ٹی روڈ بلاک کر کے کریں گے-
![]()
![]()
![]()