میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) تحریک انصار المسلمین کے سرپرست اعلیٰ حضرت پیر کرم اللہ المعروف دلبر سائیں نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں انسانیت کا درس دیتا ہے کہ انسانوں سے پیار کرو یہی اسلام کا پیغام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میہڑ کے گھنٹہ گھر چوک پر اسلام اور انسانیت کانفرنس میں عاشقاں رسول صلی عیلہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قران انسانیت کا سبق سکھاتا ہے ہمیں انسانیات سے پیار کرنا چاہیے چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو یہی قرآن اور ہمارے رسول صلی عیلہ والہ وسلم کا پیغام ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی اولاد کو دنیاوی تعلیم کی ساتھ دینی تعلیم دینی چاہیے کیوںکہ دینی تعلیم ہم کو اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے احکامات پر عمل کرنے کا درس دیتے ہیں اس موقع پر جماعت اہل سنت میہڑ کے صدر سید محمد شاہ، مولانا علی حسن پنہور، علامہ حافظ احمد ذہین مگسی، انجمن میلاد کمیٹی کے چیئرمین جان محمد جھنڈیر، نعیم آگرو، زاہد حسین کنبھر، احسان سومرو اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس سے قبل معروف نعت خوانوں نے نعت خوانی کی اور حضور صلی علیہ والہ وسلم کی شان میں نعتیں پیش کیں۔
![]()