تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وفاقی ادارے میں انٹرویو دینے کے لیے جانے والا ٹنڈو آدم کا رہائشی نوجوان پاؤں سلپ ہونے کے سبب ٹرین کے نیچے آکر زندگی کی بازی ہار گیا

وفاقی ادارے میں انٹرویو دینے کے لیے جانے والا ٹنڈو آدم کا رہائشی نوجوان پاؤں سلپ ہونے کے سبب ٹرین کے نیچے آکر زندگی کی بازی ہار گیا

ٹنڈو آدم ( ڈسٹرکٹ رپورٹر: رضوان احمد) چلتی ٹرین میں چڑھنے والا مسافر پاؤں سلپ ہونے کے سبب ٹرین کی زد میں آکر جابحق متوفی وفاقی ادارے میں انٹرویو کے لیے سکھر جارہا تھا ٹرین اور پلیٹ فارم کے فاصلے کو حادثہ کا سبب بتایا جارہا ہے ریلوے حکام سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چلتی ٹرین میں چڑھنے والا 35 سالہ ہندو نوجوان لجپت رائے ولد کمار کراچی سے سکھر جانے والی مسافر ٹرین سکھر ایکسپریس میں ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے چڑھنے کے دوران پاؤں سلپ ہونے کے سبب ٹرین کے نیچے جا گرا جس کے سب اسکے جسم کے کچھ حصے کٹ گئے اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔ متوفی کو ریلوے چوکی پولیس کے انچارج لالا ارشد اقبال، کانسٹیبل عتیق احمد اور غلام رسول نے تعلقہ ہسپتال پہنچایا۔ خاندانی زرائع کے مطابق متوفی وفاقی ادارے میں ملازمت کے لیے انٹرویو دینے سکھر جا رہا تھا کہ یہ دلخراش واقعہ رونما ہوگیا۔ واقعے پر سماجی حلقوں نے بتایا کہ ٹنڈوآدم پلیٹ فارم از نو تعمیر کے دوران ٹھکیدار نے پلیٹ فارم اور کھڑی ٹرین کے درمیان فاصلے میں انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پلیٹ فارم اور کھڑی ٹرین کے درمیان فاصلہ کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی ہیں۔ انھوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے ٹنڈو آدم پلیٹ فارم اور کھڑی ٹرین کے درمیانی فاصلے کو ختم کرائیں تاکہ مسقبل میں ایسے حادثات رونما نہ ہوسکیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی متوفی لجپت رائے کے واقعیے پر ڈبل بتی چوک پر سینکڑوں عزیز و اقارب، دوست احباب اور شہری پہنچ گئے اور لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے