تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جی ایس پی پلس میں توسیع کیلئے وزیر اعظم اور انکی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایس ایم منیر و صدر کاٹی شیخ عمر ریحان

جی ایس پی پلس میں توسیع کیلئے وزیر اعظم اور انکی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایس ایم منیر و صدر کاٹی شیخ عمر ریحان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر شیخ عمر ریحان نے پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں 2022 تک توسیع ملنے کو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل کمیٹی کی جانب سے جی ایس پی پلس میں توسیع کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم پیش رفت پر وزیر اعظم کے مشیر صنعت و تجارت رزاق داؤد بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی، سماجی اور قانونی سطح پر وزیر اعظم کی جانب سے لائی گئی اصلاحات اور اقدامات نے اسٹیٹس کی توسیع میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی عمران خان کے وژن پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ اس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہورہے ہیں۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا 2014 میں یہ اسٹیٹس ملنے کے بعد یورپ کو ہونے والی پاکستانی برآمدات میں 65 فیصد اضافہ ہوا اور اسے مزید کئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو توانائی، انفرااسٹرکچر اور پیدواری لاگت سے متعلق درپیش بنیادی مسائل حل کرکے جی ایس پی پلس سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کی منڈیوں میں پاکستانی ٹیکسٹائل کے ساتھ ساتھ دیگر مصنوعات کو متعارف کروانے کے لیے حکومت جامع حکمت عملی ترتیب دے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس میں توسیع کے لیے وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم کے ساتھ ساتھ وہ تمام ادارے اور افراد قوم کی جانب سے خراج تحسین کے مستحق ہیں جنھوں نے 27 پروٹوکولز پر عمل درآمد کے لیے قانو سازی، پالیسی اور عملی سطح پر اقدامات میں اپنا کردار ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے