تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ کے قریب گاؤں کہوندی میں زمین کے تنازے پر قتل ہوئے اور زخمی ہونے والوں کے ملزمان کی گرفتاری کے خلاف میہڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

میہڑ کے قریب گاؤں کہوندی میں زمین کے تنازے پر قتل ہوئے اور زخمی ہونے والوں کے ملزمان کی گرفتاری کے خلاف میہڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے قریب گاؤں کہوندی میں زمین کے تنازے پر قتل ہوئے نوجوان بڈھل کھوسو اور زخمی عبدالحمید کھوسو اور غلام دین کھوسو کے ملزمان کی عدم گرفتاری خلاف اقرار کھوسو، امام بخش کھوسو، غلام حسین کھوسو، صوبدار غلام مصطفی، عبدالحمید کھوسو اور علی حسن کھوسو کی قیادت میں میہڑ بائی پاس گاؤں حاصل کھوسو سے تین کلو میٹر پیدل مارچ کرکے نیشنل پریس کلب میہڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوۓ کہا کہ 11 ماہ گذر گئے ہیں میہڑ پولیس ملزمان گرفتار نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا ملزم غلام شبیر کھوسو اختر کھوسو، امام الدین کھوسو اور غلام حیدر کھوسو مطلوب ہیں ملزمان دیگر مقدموں میں بھی ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ ملزمان کے بھائی اور رشتے دار اسلم کھوسو جو سندھ پولیس کے ہوم ڈپارٹمنٹ اعجاز کھوسو کسٹم آفیسر اور منظور کھوسو اے ایس آئی ہیں جو ملزمان کی سپورٹ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے میہڑ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی ملزمان کیس سے ہاتھ اٹھانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں مظاہرین نے سپریم کورٹ آف پاکستان، ہائی کورٹ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی کے ہماری جان اور مال کو خطرہ ہے مطلوب ملزمان اور ساتھی افسران کے خلاف نوٹس لے کر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر کے مطلوب ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے انصاف نہیں ملا تو احتجاج کی تحریک چلائی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے