میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کھان ناکہ پر لگے میونسپل ٹیکس وصولی فی گاڑی سے تین سو روپے لینے ڈراٰئیورز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ٹاؤن پولیس نے ٹیکس وصولی پوسٹ کے ایک ملازم کو گرفتار کرکے پرچیاں بر آمد کرلی ہیں۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ذاہد حسین میمن نے کل اس حوالے سے میونسپل افسران کو طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص انجنیئر کامران شیخ نے بتایا کہ یہ چیف میونسپل آفیسر نے اس عمل کی اجازت دی ہوگی، تین سو روپے فی گاڑی سے پیسے لینے والوں کا پتا نہی کون ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے زریعے پتا چلا ہے کہ اس قسم کا بلدیہ کے نام سے عام لوگوں کو تنگ کرکے بھتہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر سخت ایکشن لیں گے۔
![]()