تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کھان ناکہ پر میونسپل ٹیکس وصولی لینے اور ڈراٰئیورز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ٹاؤن پولیس میرپورخاص نے ٹیکس وصولی کرنے والے ملازم کو گرفتار کرلیا

کھان ناکہ پر میونسپل ٹیکس وصولی لینے اور ڈراٰئیورز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ٹاؤن پولیس میرپورخاص نے ٹیکس وصولی کرنے والے ملازم کو گرفتار کرلیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کھان ناکہ پر لگے میونسپل ٹیکس وصولی فی گاڑی سے تین سو روپے لینے ڈراٰئیورز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ٹاؤن پولیس نے ٹیکس وصولی پوسٹ کے ایک ملازم کو گرفتار کرکے پرچیاں بر آمد کرلی ہیں۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ذاہد حسین میمن نے کل اس حوالے سے میونسپل افسران کو طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص انجنیئر کامران شیخ نے بتایا کہ یہ چیف میونسپل آفیسر نے اس عمل کی اجازت دی ہوگی، تین سو روپے فی گاڑی سے پیسے لینے والوں کا پتا نہی کون ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے زریعے پتا چلا ہے کہ اس قسم کا بلدیہ کے نام سے عام لوگوں کو تنگ کرکے بھتہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر سخت ایکشن لیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے