میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن کے صدر فیصل خان زئی، سینئر نائب صدر غضنفر علی خان، نائب صدر محترمہ شہناز پروین، محمد مسعود عباس، عمر فاروق قریشی، مجتبی لغاری، غلام مصطفی بھگیو، محترمہ نبیلہ جلیل، عبدالمجید قریشی، غلام نبی چوہان و دیگر عہدے داران نے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں پر صوبائی وزیر سعید غنی، نثار کھوڑو، ڈاکٹر منصوب صدیقی اپسما کے چیئرمین سید طارق شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے پورے سندھ کے پرائیویٹ اسکولز کے لئے اطمینان بخش ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی محکمہ تعلیم تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر اہم فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے طلب کئے جائیں۔ اراکین نے وزیر تعلیم سے کہا کہ کرونا وائرس پر آپ کے اقدامات پر پورے سندھ میں من وعن عمل کیا گیا اور پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ نے بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا لہذا چند اسکولز جن کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے ان کی رجسٹریشن بحال کی جائے تاکہ وہ سالانہ امتحانات کے لئے تیاری شروع کرسکیں۔ رہنماؤں نے تعلیمی سیشن ماہ اپریل سے شروع کرنے پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ہمارے دیگر مسائل بھی جلد مزاکرات کے زریعے حل ہو جائیں گے انہوں نے تمام اسکولز انتظامیہ اور والدین سے درخواست کی کہ کرونا وائرس سے بچاوُ کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے بچوں کو اس وائرس سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
![]()