Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا کے 16 اضلاع میں 5 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم 9 مارچ سے شروع ہوگی

خیبر پختونخوا کے 16 اضلاع میں 5 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم 9 مارچ سے شروع ہوگی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) خیبر پختونخوا کے 16 اضلاع میں 5 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم 9 مارچ سے شروع ہوگی۔ مہم کے دوران 34 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلوائے جائیں گے۔ جس میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا کے 16 اضلاع میں پشاور، بونیر، لوئردیر، اپر دیر، ہنگو، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، خیبر، باجوڑ، اورکزئی، کرم (اپر، لوئر، سنٹرل) شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 34 لاکھ 50 ہزار 847 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 12081 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ان پولیو ٹیموں میں 10 ہزار485 موبائل ٹیمیں،871 فکسڈ، 619 ٹرانزٹ اور 106 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے 3 ہزار 565 ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ کوآرڈینیٹر ای او سی نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ بچوں کے مستقبل کو پولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سکھر کے بعد حیدرآباد میں بھی پنک اسکوٹیز کی تقسیم کا اعلان، سندھ حکومت کا خواتین کی بااختیاری کے لیے اہم اقدام

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے سکھر میں کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے