Home / اہم خبریں / جماعت اسلامی حلقہ خواتین میرپورخاص کے تحت 8 مارچ کو سہ پہر 3 بجے پریس کلب میرپورخاص کے کانفرنس ہال میں خواتین کانفرنس منعقد ہوگی

جماعت اسلامی حلقہ خواتین میرپورخاص کے تحت 8 مارچ کو سہ پہر 3 بجے پریس کلب میرپورخاص کے کانفرنس ہال میں خواتین کانفرنس منعقد ہوگی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) اسلام ہی عورت کے تحفظ اور تمام حقوق کا ضامن ہے، ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کے روپ میں عورت کو اسلامی معاشرے میں جو مقام اور مرتبہ حاصل ہے اس مقام اور مرتبے سے مغرب کی عورت محروم ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین 8 مارچ خواتین ڈے کے موقع پر ملک بھر میں خواتین کانفرنسس منعقد کرکے خواتین میں حیا اور شرم کے اسلامی تصور کو اجاگر کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین میرپورخاص کی ناظمہ رضیہ اسلاح الدین نے کیا، حلقہ خواتین کی ناظمہ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین میرپورخاص کے تحت 8 مارچ بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے پریس کلب میرپورخاص کے کانفرنس ہال میں ایک بڑی خواتین کانفرنس منعقد کررہی ہے جس سے نائب ناظمہ حلقہ خواتین صوبہ سندھ رخشندہ ناز خطاب کریں گی، انہوں نے میرپورخاص کی خواتین اسلام کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے