میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آر ڈی ایف اور میر مائینر شاخ کے آباد گاروں کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے موضوع پر گوٹھ چوہدری غلام محمد آرائیں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سمینار سے خطاب کرتے ہوئے آر ڈی ایف کے پروجیکٹ مینیجر آفتاب احمد سومرو نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک کرونا وائرس نے 84 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور یہ خطرناک وائرس تیری سے پھیل رہا ہے انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس خطرناک وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے صاف پانی کا استعمال، کھانے سے پہلے اچھی طرح ہاتھوں کو دھونا، اور اپنے ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اس موقع پر ٹاؤن کمیٹی میرپورخاص گورچانی کے چیئرمین انجینئر احسان الحق آرائیں، وائس چیئرمین حاجی علی احمد گورچانی، میر مائینر شاخ کے چیئرمین چوہدری محمد عابد آرائیں، شوشل موبلائزیشن کے رہنما ارشد علی منگھاڑ سمیت محمکہ صحت کے افسران اور میر مائینر شاخ کے آباد گاروں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
![]()