میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مدرسہ جامعہ عزیزیہ میں سالانہ ختم القرآن و ختم البخاری شریف کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دس طلباء کی دستار بندی اور دو طالبات کی خمار پوشی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرپورخاص ڈویژن کے معروف عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے زوال کی سب سے بڑی وجہ قرآنی تعلیمات سے دوری ہے قرآن پاک سراسر رشد و ہدایت کی کتاب ہے انہوں نے کہا کہ روئے زمین پر انبیاء کرام پر جو آسمانی کتابیں نازل ہوئی ان میں صرف قرآن پاک ہی واحد مقدس کتاب ہے جس کا ایک ایک حروف آج تک محفوظ ہے اور قیامت تک محفوظ رہے گا باطل قوتوں نے قرآن مجید کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوششیں کی مگر وہ قرآن کا ایک نقطہ بھی تبدیل نہیں کر سکے بلکہ ان کی قبروں کا نشان تک نہیں بچ سکا انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں خوش نصیب ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دیتے ہیں اس موقع پر حضرت مولانا عبداللہ کے شاگرد خاص مولانا مفتی محمد نوید معاویہ، مولانا محمد مطیع اللہ، مولانا احسان الحق فاروقی اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا اور معروف نعت خواں حافظ محمد زوہیب فاروقی نے ہدیہ نعت رسول مقبول پیش کیا اس موقع پر مدرسہ جامعہ عزیزیہ میرواہ گورچانی کے مہتمم اعلیٰ حکیم عبدالرزاق نے علماء کرام اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کی تعلم مکمل کرنے والے طلباء و طالبات ان کے والدین کو مبارک باد دی۔
![]()