میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ظفر احمد باجوہ اور ایڈوکیٹ جنید مہر کی ہدایت پر ہیومن رائٹس فور پیس کمیشن اینڈ جسٹس پاکستان کی ٹیم نے سہیل ملک اور سعد پرنس مہر کی سربراہی میں سول ہسپتال میرپورخاص کا دوره کیا۔ دورے کے دوران میڈیکل وارڈ، سرجیکل وارڈ ، بچوں کا وارڈ اور مختلف وارڈ کا دورہ کیا۔ ہمارے پہلے وزٹ کے بعد صفائی کی ناقص صورت حال میں کچھ بہتری پائی ڈاکٹرز کا میانہ رویہ پایا گیا ابھی بھی سول ہسپتال میرپورخاص کافی شکایات کا شکار ہے۔ اودیات کی بہت کمی ہے اور ڈاکٹرز کی کمی ہے اور مریضوں کے لئے بیڈز کی بہت کمی ہے مریض پریشانی کا شکار ہیں ہم اپیل کرتے ہیں ڈی سی میرپورخاص سے، ایم پی اے سید ذولفقار علی شاہ، ایم این اے سید علی نواز شاہ، ایم پی اے ہری رام کشوری لال، سماجی رہنما ملک راجہ عبدالحق سے کہ سول ہسپتال میرپورخاص کی ناقص صورت حال پر نظر ثانی کریں اور ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں ہیومن رائٹس فور پیس کمیشن اینڈ جسٹس پاکستان کی ٹیم میں فیضان ملک، رخسار بھٹی، انعم کنول، ایڈوکیٹ شہروز مہر، رؤف خاصخیلی، غلام نبی بلوچ، اکرم اور لطیف موجود تھے۔
![]()