Home / اہم خبریں / سانگھڑ کی رہائشی لڑکی نے مبینہ پولیس اہلکار کے ظلم سے تنگ آکر سندھ ہائیکورٹ کے باہر خودکشی کی دھمکی دے دی

سانگھڑ کی رہائشی لڑکی نے مبینہ پولیس اہلکار کے ظلم سے تنگ آکر سندھ ہائیکورٹ کے باہر خودکشی کی دھمکی دے دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سانگھڑ کی متاثرہ لڑکی ثمینہ نے مبینہ پولیس اہلکار کے ظلم سے تنگ آکر سندھ ہائیکورٹ کے باہر خودکشی کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی ثمینہ کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میں سانگھڑ سے کراچی ایک سال قبل نوکری کے لیے آئی تو سندھ پولیس کا ایک اہلکار گزشتہ سال زبردستی میرے گھر میں آگیا تھا مبینہ پولیس اہلکار عادل نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج ہے لیکن سچل پولیس بجائے اپنے پیٹی بھائی کو گرفتار کرنے کے، عادل مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے اور مجھے مقدمہ واپس لینے کے لیے دھمکایا جا رہا ہے، مجھے اور میرے گھر والوں کی جان کو خطرہ ہے، آئی جی سندھ، وزیراعلی سندھ اور گورنر سندھ میری مدد کریں ورنہ میں سندھ ہائی کورٹ کے سامنے خود کشی کر لوں گی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے