تازہ ترین
Home / اہم خبریں / موٹروے اینڈ ہائی وے پولیس کراچی اور نیوٹیک کے مشترکہ تعاون سے غیر ہنرمند نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی ڈرائیونگ کی تربیت دی گئی

موٹروے اینڈ ہائی وے پولیس کراچی اور نیوٹیک کے مشترکہ تعاون سے غیر ہنرمند نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی ڈرائیونگ کی تربیت دی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) موٹروے اینڈ ہائی وے پولیس کراچی اور نیوٹیک (NAVTTC) نے مشترکہ طور پر پرائم منسٹر یوتھ ڈولپمینٹ پروگرام کے تحت غیر ہنرمند نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی ڈرائیونگ کی تربیت دی گئی- تفصیلات کے مطا بق آئی جی موٹرویز اینڈ ہائی ویز عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کراچی نے پرائم منسٹر یوتھ ڈولپمینٹ پروگرام کے تحت نیوٹیک (NAVTTC) کے تعاون سے غیر ہنرمند نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی ڈرائیونگ سکھائی گئی- موٹروے پولیس ڈرائیونگ انسٹیٹیوٹ میں بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید سیمیولیٹر کے ذریعے ڈرائیونگ سکھائی جاتی ہے- آئی جی موٹرویز اینڈ ہائی ویز عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایات پر تمام نئے سیکھنے والے ڈرائیورز کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ کراچی سے لرنر لائسنس بھی جاری کروائے گئے- ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے امیدواروں کو ڈی آئی جی موٹر وے کراچی محمد سلیم نے اسنا د بھی دیں- اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کورس مکمل کرنے والے امیدوار مجوزہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے انتہائی توجہ اور احتیاط سے گاڑی چلائیں گے- اس کورس کو تین ماہ میں مکمل کیا گیا جس کے دوران ڈرائیونگ سیکھنے والے امیدواروں کو نیو ٹیک کی جانب سے ماہانہ تین ہزار (3000) وظیفہ بھی دیا جاتا رہا- کورس مکمل کرنے والے امیدواروں نے موٹروے پولیس جیسے ادارے سے ڈرائیونگ سیکھنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے باوقار اور تجربہ کار موٹروے پولیس کے افسران سے ڈرائیونگ کی ٹریننگ حاصل کی . اور مزید انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بہترین ڈرائیور ز بن کر ملک اور قوم کی خدمت کریں گے اور ٹریفک قوانین کی مکلمل پابندی کریں گے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے