تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں پولیس مقابلہ اشتہاری مفرور ملزم عمران پھنور زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد مقدمہ درج

میرپورخاص میں پولیس مقابلہ اشتہاری مفرور ملزم عمران پھنور زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد مقدمہ درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایچ او محمود آباد عابد نون پولیس پارٹی کے ہمراہ رنگ روڈ قریشی کاٹن فیکٹری نزد کوس گھر پر رات گئے چیکنگ میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس پارٹی کی جوابی کاروائی میں اشتہاری سزا یافتہ ملزم بنام زمانہ محمد عمران ولد کریم بخش پنھور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار اشتہاری ملزم تھانہ محمود آباد میں قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں ضلع پولیس میرپورخاص کو مطلوب تھا- گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل میگزین اور دو عدد گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ بعد ازاں ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ محمودآباد پر درج کرلیا گیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

اقرا یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا رنگا رنگ آغاز، مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

کراچی (ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اقراء یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک اور اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے