تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جماعت اسلامی یوتھ ضلع غربی کی جانب سے منگھوپیر میں پہلی بار فخر منگھوپیر ایوارڈ کا اہتمام کل بروز ہفتہ صبح 9 بجے کیا جائے گا

جماعت اسلامی یوتھ ضلع غربی کی جانب سے منگھوپیر میں پہلی بار فخر منگھوپیر ایوارڈ کا اہتمام کل بروز ہفتہ صبح 9 بجے کیا جائے گا

کراچی (رپورٹ: نور اسلام) منگھوپیر میں پہلی بار فخر منگھوپیر ایوارڈ کا اہتمام کل بروز ہفتہ صبح 9 بجے کیا جائے گا- فخر منگھوپیر ایوارڈ کا اہتمام جماعت اسلامی یوتھ ضلع غربی کی جانب سے کیا جارہا ہے- فخر منگھوپیر ایوارڈ میں تعلیم, صحت, کھیل, سوشل ورک و دیگر شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈ دیئے جائے گے- جماعت اسلامی یوتھ ضلع غربی کے عہدیداران نے تقریب میں شرکت کرنے کیلئے مسلم لیگ ق کے رہنماء عبدالطیف رند پیپلز پارٹی کے چئیرمین منگھوپیر یونین کونسل 5 علی اکبر کاچھیلو سوشل ورکر عبدالشکور مینگل و دیگر کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے
فخر منگھوپیر ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن جبکہ تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبدالرزاق کریں گے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

اقرا یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا رنگا رنگ آغاز، مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

کراچی (ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اقراء یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک اور اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے