تازہ ترین
Home / اہم خبریں / واہگہ بارڈر پر یوم دفاع بھرپور جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی

واہگہ بارڈر پر یوم دفاع بھرپور جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی

لاہور (نوپ نیوز) لاہور میں یوم دفاع کے حوالے سے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پرجوش تقریب منعقد ہوئی۔ ہزاروں شہریوں نے واہگہ بارڈر پر تقریب میں شرکت کی۔ حاضرین کے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں، پاکستان رینجرز کے جوانوں کی زمین پر ٹھوکروں اور غصیلی نظروں نے دشمن کے دل پر رعب طاری کر دیا۔ پرچم اتارنے کے بعد باری آئی پنجاب رینجرز کے خصوصی بینڈ کی۔ جس نے روایتی انداز میں اینٹری ڈالی اور اللہ اکبر ترانے کی خوبصورت دھن پر بہترین پرفارمنس پیش کی۔ واہگہ بارڈر پر جانے والے شہری خصوصی بینڈ کی پریڈ سے خوب محظوظ ہوئے اور ان کی پرفارمنس پر دل کھول کر داد دیتے رہے۔ پرچم اتارنے کی شاندار تقریب کے بعد شہری خوشگوار یادیں لیے واپس روانہ ہوگئے اس عہد کے ساتھ کہ ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے.

About admin

یہ بھی پڑھیں

اقرا یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا رنگا رنگ آغاز، مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

کراچی (ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اقراء یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک اور اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے