کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کی ہدایات ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔ مختلف کاروائیوں میں سنگین جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار، 6 غیر قانونی پسٹل بمعہ راؤنڈ اور 6 کلو 700 گرام چرس برآمد۔ تھانہ سائیٹ بی کی کاروائی سائیٹ بی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم بنام عبدالرحمان ولد نیاز محمد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3678 گرام چرس برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ تھانہ اتحاد ٹاؤن کی کاروائی۔ اتحاد ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالماجد ولد عبدالنواب اور محمد سبزل ولد محمد اصغر کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3025 گرام چرس اور دو غیر قانونی پسٹل برآمد کیے. ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ تھانہ پاکستان بازار کی کاروائی میں پاکستان بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بنام محمد فاروق عرف راشد عرف چدر ولد عبدالباری کے قبضہ سے بوقت گرفتاری ایک عدد 30 بور پسٹل بمہ 4 گولیاں برآمد کیں۔ ملزم عادی مجرم ہے اور پہلے بھی قتل، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ جیسے 11 سنگین مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مدینہ کالونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا جوکہ ٹھٹہ اور موچکو تھانہ کے مقدمات میں مفرور بھی ہیں۔ ملزم نصراللہ ولد عبداللہ الطاف عرف باہو ولد جمال دین حسبن بخش ولد پوتا خان کے قبضہ سے تین غیر قانونی ٹی ٹی پسٹل بمعہ 8 راؤنڈ، موبائلز اور کیش برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے چاروں تھانہ جات کے تھانیداروں اور انکی ٹیم کو اچھی کارگردگی پر شاباشی دی۔
![]()