سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سیالکوٹ میں مسافر بس ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 9 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار بس ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔
![]()