Home / اہم خبریں / درخت دھرتی کا حسن ہے پودے لگا کر ماحول کو خوبصورت اور سرسبز بنایا جاسکتا ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

درخت دھرتی کا حسن ہے پودے لگا کر ماحول کو خوبصورت اور سرسبز بنایا جاسکتا ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ درخت دھرتی کا حسن ہے پودے لگا کر ماحول کو خوبصورت اور سرسبز بنایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات میرپورخاص کے زیر اہتمام کمشنر کمپلیکس میں موسم ِ بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے دربار ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران تعلیمی درسگاہوں صحت مراکز اور نہروں کے کناروں پر صحیح نمونے سے شجرکاری کرنے کیلئے مہم کو موئثر بنایا جائے تاکہ پودے لگا کر موسمی تبدیلی سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والی نسلوں کی بقاء اور ان کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور مہم کے دوران متعلقہ افسران سمیت کمیونٹی کے افراد کو بھی اپنا موئثر کردار ادا کرنا چاہئے جس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محکمے کی جانب سے پروپوزل دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے ساتھ ان کی حفاظت کے انتظامات کئے جائیں اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محبوب بھٹی نے بتایا کہ جاری مہم کے دوران 1 لاکھ سے زائد پودے میرپورخاص ضلعے میں فراہم کئے جائیں گے اس سلسلے میں 4 ہزار سے زائد پودے تعلیمی درسگاہوں جیل اور سرکاری دفاتر میں لگائے گئے ہیں اور 14 ہزار پودے مختلف مقامات پر اسٹال لگا کر کاشتکاروں اور کسانوں میں تقسیم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ بھٹائی ڈینٹل کالج ہسپتال، محمد میڈیکل کالج ہسپتال، شوگر ملوں، تعلیمی بورڈ آفس، سندھ یونیورسٹی کیمپس، رہائشی کالونیوں اور میرپورخاص کی اہم شاہراہوں پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پودے لگائے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ ٹریڈ یونین کے تعاون سے شہر کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی پریم چند، ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز شیریں عبید، پرنسپل شاہ لطیف کالج پروفیسر اوصاف احمد، محکمہ آبپاشی کے زاہد حسین میمن، محکمہ ہارٹیکلچر کے شفیق میمن، ڈ ی ایس پی سی آئی اے عبدالخالق وگن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، رینج فاریسٹ افسران احمد خان، حنا سلیم اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے