میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر سیارہ کاشف گرامر ہاٸی اسکول کی جانب سے اسپورٹس ڈے منایا گیا جس میں اسکول کے بچوں نے اسپورٹس ایونٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور طلبہ نے زبردست عسکری پریڈ کی ایمرجنسی کے دوران طالب علموں اور عام شہریوں کو اہم کردار ادا کرنے پر لیکچر دیا گیا طالب علموں نے مختلف گیمز جس میں 100 میٹر ریس، فٹبال، کرکٹ، رسہ کشی، جمپ گیم اسپون ریس و دیگر مقابلے ہوئے، تمام بچوں نے اپنے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی آل پراٸیویٹ اسکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر فیصل خان زٸی نے کہا کہ اسپورٹس جو ہمارے ملک میں ختم ہوگیا ہے اس کی سرپرستی ضروری ہے خاص طور پر گرلز کو یہ مواقع دینا صحت مند معاشرے کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹنگ ہمیں بہترین نظم و ضبط کا پابند اور معاشرے کا کارآمد شہری بناتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر مل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ آخر میں مختلف اسپورٹس کیٹگری میں حصہ لینے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔
![]()