میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) آل آگرا اتحاد کا اجلاس نوجوان شیر محمد آگرو کی جانب سے منعقد کیا گیا، اجلاس میں سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے آگرا برداری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں آگرا اتحاد سندھ کے سربراہ عزیزالرحمٰن آگرو کو بوسکی کی پگڑی پہنائی گئی، آئے ہوۓ مہمانوں کو سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے، اجلاس کی صدارت آل آگرا اتحاد سندھ کے سربراہ نامور ادیب و دانشور مرحوم غلام ربانی آگرو کے بیٹے عزیزالرحمن آگرو نے کی جبکہ عبدالجلیل آگرو، اللہ وسایو آگرو، عبدالوحید آگرو م، داد علی آگرو، رمیز آگرو، مظہر آگرو، صابر آگرو اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص آل آگرا اتحاد سندھ کے سربراہ عزیزالرحمن آگرو نے کہا کہ میرے والد غلام ربانی آگرو آگرا اتحاد کے مسائل کیلئے ہمشہ آگے رہے وہ متعدد خوبیوں کے مالک تهے انہوں نے 1950 میں سندھ سمیت ملک کے دیگر اخبارات میں کام کیا ہے ان کا صحافت سے بڑا تعلقہ رہا ہے، انہوں نے کئی سندھی ادیبوں اور صحافیوں کو تربیت دی سندھی ادبی بورڈ کے مختلف عہدوں پر کام کیا، ایوب کی مارش لاء کو رد کیا، ادبی بورڈ میں مختلف موضوعات پر 350 کتاب شایع کروائیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وڈیرہ سسٹم برقرار ہے جس کے باعث سندھ اور بلوچستان دیگر صوبوں سے پیچھے ہیں، انہوں نے کہا کہ آل آگرا اتحاد تنظیم کا پہلا مقصد تعلیم ہے اس کے بعد غربت اور دیگر مسائل ہيں انہوں نے کہا کہ تنظیم کا مقصد اتحاد ہے اتحاد ہوگا تو دیگر ادارے بھی آپ سب کو عزت اور مان دینگے۔
![]()