تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیازی ایکسپریس سروس ڈیرہ اسماعیل خان کے اڈہ منیجرکی لوٹ مار، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیا جانے لگا

نیازی ایکسپریس سروس ڈیرہ اسماعیل خان کے اڈہ منیجرکی لوٹ مار، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیا جانے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) نیازی ایکسپریس سروس ڈیرہ اسماعیل خان کے اڈہ منیجرکی غنڈہ گردی اور لوٹ مار، مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ اسماعیل خان کے جائنٹ سیکرٹری محمد نواز سمیت دیگر مسافروں سے سرگودھا کے سفر کا کرایہ لاہورتک کا وصول کرلیا، متاثرہ افراد کا شدید احتجاج، اڈہ منیجر کی لوٹ مار کا نوٹس لینے کا مطالبہ، مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ اسماعیل خان کے جائنٹ سیکرٹری محمد نواز اور دیگر مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے دو روز قبل نیازی ایکسپریس ڈیرہ اسماعیل خان 87 گروپ کے اڈہ سے سرگودھا تک کی ٹکٹس خریدیں جوکہ اڈہ منیجر نے ساڑھے سات سو روپے کے بجائے ان سے لاہور کا کرایہ ایک ہزار پچاس روپے وصول کرلیا، سرگودھا پہنچ کر جب اگلے روز اسی نیازی ایکسپریس 87 گروپ کی بس سے ڈیرہ اسماعیل خان وآپسی ہوئی تو ان سے ڈیرہ اسماعیل خان تک کے ساڑھے سات سو روپے وصول کیے گئے، معلوم کرنے پر انکشاف ہوا کہ ان سے اصل کرایہ ساڑھے سات سو روپے کی بجائے لاہور تک کا کرایہ ایک ہزار پچاس روپے وصول کرکے انہیں دھوکہ دہی اور فراڈ سے ٹکٹ بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے لاہور تک کے جاری کردیئے گئے اور ان سے ساڑھے تین سو روپے ناجائز طور پر اضافی وصول کیے گئے ہیں۔ انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نیازی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالکان سے اڈہ منیجر کی لوٹ مار کا فوری نوٹس لینے اور دھوکہ دہی و فراڈ کے ذریعے ان سے لوٹی گئی رقم کی فوری وآپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے