تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت کو چائیے کہ میرپورخاص میں ہائیکورٹ، یونیورسٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرے، میرپورخاص ایک تاریخی شہر ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد

حکومت کو چائیے کہ میرپورخاص میں ہائیکورٹ، یونیورسٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرے، میرپورخاص ایک تاریخی شہر ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو چائیے کہ وہ میرپورخاص میں ہائیکورٹ، یونیورسٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرے، میرپورخاص ایک تاریخی شہر ہے، تجاوزات پورے پاکستان کا مسئلہ ہے کراچی میں میرے فیصلے پر عمل ہوا ہے، کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپورخاص بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر، جسٹس فیصل عرب، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس ندیم اختر، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ، جسٹس صلاح الدین پہنور، جسٹس عبدالمالک گدی، جسٹس خادم حسین، جسٹس فیصل کمال عالم، جسٹس خادم حسین تنیو، جسٹس عدنان الکریم، جسٹس عدنان اقبال چوہدری، جسٹس اقبال کلہوڑو، میرپورخاص ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جان علی جونیجو، مختلف اضلاع کے سیشن ججز اور وکلاء بڑی تعداد میں موجود تھے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید کہا کہ مجھے یہاں آ کر بڑی خوشی ہوئی یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ آج یہاں سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے ججز اور وکلاء موجود ہیں اپنے فرائض کو آئین اور قانون کے مطابق ادا کرتا ہوں اور ہم عوامی حقوق کو دلانے کیلئے آئینی اور قانون کی حدود میں کام کرتے ہیں کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں ہے میں قانون کے مطابق فیصلے کرتا رہوں گا۔ میرپورخاص ایک تاریخی شہر ہے یہاں کے آم اور کپاس بہت مشہور ہیں حکومت کو چاہئے کہ یہاں کے شہریوں کو ہائیکورٹ، یونیورسٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرے میرپورخاص میں یونیورسٹی کو دیکھا جائے گا کہ اس کے قیام کی ضرورت ہے یا نہیں اگر یہاں ہائیکورٹ کی ضرورت ہے تو اس کا قیام کیا جائے گا میرپورخاص کیلئے اسپیشل ججز کی ضرورت ہے تو ان کو ضرور تعینات کیا جائے یہاں بینکنگ کورٹ کی بھی ضرورت ہے تجاوزات کے حوالے سے پورے ملک کا مسئلہ ہے کراچی میں میرے فیصلے پر عمل ہوا ہے۔ تقریب سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے کہا کہ بار صدر جان علی جونیجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آپ ہمارے درمیان موجود ہیں آپ نے ہماری درخواست کو قبول کرتے ہوئے ہماری دعوت قبول کی آپ نے ہمیشہ آئین اور قانون کے تحت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے فیصلے کئے ہیں میرپورخاص سندھ کا چوتھا بڑا شہر ہے اور یہاں کے عوام کو انصاف کے حصول کیلئے حیدرآباد کا سفر کرنا پڑتا ہے میرپورخاص کے گرد و نواح کے اضلاع میں پچاس لاکھ لوگ بستے ہیں اس لئے میرپورخاص میں ہائیکورٹ بینچ قائم کی جائے اور یونیورسٹی بھی قائم کی جائے۔ تقریب سے عدنان خرم ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان نے بار کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے