تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلاول زرداری آئی ایم ایف کا رونا رونے سے پہلے پیپلز پارٹی کے ماضی کو بھی دیکھ لیں۔ حلیم عادل شیخ

بلاول زرداری آئی ایم ایف کا رونا رونے سے پہلے پیپلز پارٹی کے ماضی کو بھی دیکھ لیں۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری آئی ایم ایف کا رونا رونے سے پہلے پیپلز پارٹی کے ماضی کو بھی دیکھ لیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی پہلی حکومت میں ذواالفقار علی بھٹو کے دور میں تین بار آئی ایم ایف سے قرضہ لیا گیا بھٹو دور میں لئے گئے قرضے کی مالیت صفر عشاریہ تین پانچ ارب ڈالر تھی۔ 1988 میں بینظیر بھٹو کی حکومت میں اعشاریہ نو ایک ارب ڈالر قرضہ آئی ایم ایف سے لیا گیا۔ بلال کے چاچا نواز شریف نے پہلے دور حکومت میں ایک اعشاریہ پانچ نو ارب ڈالر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا۔ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں بھی دو ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ آئی ایم ایف سے لیا گیا۔ 2008 میں زرداری کے دور حکومت میں بھی سات ارب ڈالر قرضہ آئی ایم ایف سے لیا۔ دوبارہ بلاول کے چاچا نواز شریف نے تیسری حکومت میں بھی آئی ایم ایف سے رجوع کیا تھا۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا تعلق ساٹھ سال پرانا ہے۔ موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک سے غربت کے خاتمے کا پلان بنایا ہے۔ یہ پہلی حکومت ہے جس میں ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔ آئی سی یو میں ملی معیشیت ہمارے کپتان نے مستحکم کی ہے۔ پیپلز پارٹی کو بلاول کی گرفتاری کا خوف کھائے جارہا ہے۔ جس نے کرپشن کرکے ملک اور قوم کو لوٹا ہے اس کا احتساب ضرور ہوگا۔ موجود حکومت مشکل حالات سے گذر چکی ہے پاکستان ترقی کی راہ پر ہے نئے بڑے بڑے منصوبے آرہے ہیں۔ غربت کے خاتمے اور مہنگائی کم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے