تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس ایل فائیو کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کامران اکمل نے پی ایس ایل فائیو میں پہلی سنچری بنا ڈالی

پی ایس ایل فائیو کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کامران اکمل نے پی ایس ایل فائیو میں پہلی سنچری بنا ڈالی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے بآسانی شکست دے دی۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو گلیڈی ایٹرز نے انھیں 149 رنز کا ہدف دیا ۔ پشاور زلمی نے ٹارگٹ کو باآسانی 18.3 اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل فائیو میں پہلی سنچری سکور کرکے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن روئے اور شین واٹسن نے کیا۔ شین واٹسن ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 8 رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 73 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد نے 41 رنز بنائے جب کہ احمد شہزاد 12 رنز بنا سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے