کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری حافظ احمد علی نے معروف سیاسی سماجی شخصیت اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور انتہائی غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم الحق ایک نیک اور خدا ترس انسان تھے ان کی وفات سوگواران کے لئے بڑا سانحہ ہے، مرحوم کی ساری زندگی ملک اور قوم کی خدمت کرتے ہوئے گزری، ان کے جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ان کی وفات کے بعد ان کے خاندان میں ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے جس کو پر کرنا شاید ناممکن ہوگا، اللہ پاک انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام س کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری حافظ احمدعلی، پیر عبدالمنان انور، قاری لیاقت رحمانی، مولانا مشتاق عباسی، مفتی عابد، مولانا حماد مدنی، مولانا فیضان، قاری عبدالوہاب انقلابی، قاری معاویتہ القاسمی، مولانا حبیب اللہ، مولانا فرحان سعید، مولانا عبید الرحمن، مولانا کلیم اللہ چترالی، مولانا آفتاب حسین، تاجر برادران، شہر کے مدارس کے علماء اکرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اور اہل علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی، اور تعزیت کا اظہار کیا نعیم الحق مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔
![]()