تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا میں افغان باشندوں اور تاجروں کی کروڑوں روپوں کی قیمتی جائیدادوں کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں افغان باشندوں اور تاجروں کی کروڑوں روپوں کی قیمتی جائیدادوں کا انکشاف

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں اور تاجروں کی کروڑوں روپوں کی قیمتی جائیدادوں کا انکشاف سامنے آگیا، تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینو کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں کی جائیدادوں کیخلاف مکمل کارروائی کی جائیگی۔ انکا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں نہ صرف افغان باشندوں کی بلکہ دیگر افراد کے بھی بڑے بڑے پلازے اور جائیدادیں ہیں جنکی کوئی معلومات نہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ڈیٹا کی دستیابی کے بعد ہی کاروائی کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے، وزارت برائے داخلہ کی ہدایات پر املاک کی خرید و فروخت کے حوالے سے سفارشات کو مرتب کیا جائیگا۔ اس حوالے سے شہریوں کی جانب سے بھی کے پی کے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناجا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریوینو کو ڈیٹا نہیں کیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے پی کے نے گزشتہ سال صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو افغان باشندوں سمیت بے نامی جائیدادوں کا ڈیٹا اور ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے