تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں صوبائی وزیر محکمہ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو و صوبائی وزیر محکمہ بحالی سندھ نے کھلی کچہری منعقد کرکے عام لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے

میرپورخاص میں صوبائی وزیر محکمہ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو و صوبائی وزیر محکمہ بحالی سندھ نے کھلی کچہری منعقد کرکے عام لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ بھر میں کھلی کچہریاں منعقد کرنے کے سلسلے میں کمشنر کمپلیکس میرپورخاص میں صوبائی وزیر محکمہ صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور صوبائی وزیر محکمہ بحالی سندھ فراز ڈیرو نے کھلی کچہری منعقد کرکے عام لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں لوگوں نے محکمہ صحت کے حوالے سے ادویات کی کمی، ڈاکٹروں اور اسٹاف کی کمی، ایمبولینس سروس کی عدم فراہمی سمیت سول ہسپتال میرپورخاص کی بدترین حالت زار پر شکایات کے انبار لگا دیے۔ صوبائی وزیر نے سیکریٹری ہیلتھ زاہد حسین عباسی کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے صوبائی وزیر صحت کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کھلی کچہری میں سول ہسپتال میرپورخاص کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے منتخب نمائندوں محکمہ صحت، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی تاکہ غریب مریضوں کو صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے تدارک کیا جاسکے جس پر صوبائی وزیر نے فوری طور پر کمشنر میرپورخاص کو کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ عوامی مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر عذرا پیچوہو نے کہا کہ میرپورخاص میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مکمل ہوچکا ہے اور موجودہ سول ہسپتال کا عملہ جلد نئے ہسپتال میں منتقل ہوجائے گا جہاں عوام کو صحت کی بہترین جدید سہولیات الٹراساؤنڈ، ایکسرے، ایمبولینس سروس، ادویات کی فراہمی اور دیگر جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں قومی ادارہ برائے امرا ض قلب (این آئی سی وی ڈی) چیسٹ یونٹ قائم کیا جارہا ہے اور کہا کہ ہم ایک پالیسی ترتیب دے رہے ہیں جس کے تحت جلد 19 گریڈ کے ڈاکٹروں کو 20 گریڈ میں ترقی دے کر بڑے ہسپتالوں میں سول سرجن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مقرر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ضلعے کے سندھ پبلک سروس کمیشن پاس 14 ڈاکٹروں کو محکمہ صحت سندھ میں ملازمت دے کر میرپورخاص کے مختلف ہسپتالوں میں پوسٹنگ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ادویات خریدی گئی ہیں اور کہیں بھی ادویات کی کمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یرقان کے علاج کا انجکشن انٹیفیرا غیر معیاری ہونے کی وجہ سے نہیں خرید رہے ہیں اس کے متبادل موثر ادویات خریدی جائے گی۔ سماجی ورکر ناصر اقبال کی شکایت پر صوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں یونیورسٹی بلڈنگ کی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے اسکیم کو آئندہ سال شامل کرایا جائے گا اس ضمن میں کمشنر کو بھی ہدایت کی کہ وہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اسکیم کو شامل کریں۔ صوبائی وزیر صحت نے چین میں رہنے والے میرپورخاص سمیت سندھ بھر کے رہائشیوں کی واپسی کے حوالے سے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اُن افراد کو چینی حکومت کی پالیسی کے تحت واپس لایا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محکمہ بحال سندھ فراز ڈیرو نے کہا کہ میرپورخاص میں محکمہ تعلیم میں اسٹاف اور اساتذہ کی کمی اور 400 بند اسکول کھلوائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آر او پلانٹس میں کام کرنے والے کچے ملازمین کی بند تنخواہیں دلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی کوشش سے نہری پانی ٹیل تک پہنچایا جائے گا جمڑاؤ اور مٹھڑاؤ کینالوں کو 75 فیصد پختہ کیا گیا ہے۔ کھلی کچہری میں صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ اور صوبائی وزیر فراز ڈیرو کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر ایم این اے شمیم آراء پنہور، ایم پی اے نور احمد بھرگڑی، پیر حسن شاہ جیلانی، صوبائی سیکریٹری ہیلتھ زاہد عباسی، صوبائی سیکریٹری بحالی ریاض سومرو، کمشنر عبدالوحید شیخ، ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن، ایس ایس پی جاوید بلوچ، پی پی پی سٹی صدر حنیف میمن، سلام میمن، میر حسن ڈھونکائی، شاہنواز مغل، شمیم جھنڈیر اورعام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے