Home / اہم خبریں / صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورنگی میں قائم فلاحی ہسپتال ایل بی آر ٹی کا دورہ، صدر مملکت نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات اور صفائی ستھرائی کو سراہا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورنگی میں قائم فلاحی ہسپتال ایل بی آر ٹی کا دورہ، صدر مملکت نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات اور صفائی ستھرائی کو سراہا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورنگی میں قائم فلاحی ہسپتال ایل بی آر ٹی کا دورہ کیا۔ صدر مملکت نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات اور صفائی ستھرائی کو سراہا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، ایم پی اے شہزاد قریشی اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایل آر بی ٹی غریب اور متوسط طبقہ کے لئے علاج کی زبردست سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا آنکھوں کے اسپتال کا نیٹ ورک ایل بی آر ٹی اہم قومی خدمت انجام دے رہا ہے۔ مخیر حضرات کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایل آر بی ٹی آنکھوں کی دیکھ بھال اور حفاظت میں سرفہرست ادارہ بن گیا ہے۔ پاکستان میں خدمت، مدد اور مسیحائی کا جذبہ قابل رشک ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے