Home / اہم خبریں / ایل ٹی وی و ایچ ٹی وی ڈرائیونگ ٹیسٹ کو مزید شفاف بنائیں، ٹیسٹ میں شریک امیدواروں کی ڈرائیونگ سے متعلق معلومات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایل ٹی وی و ایچ ٹی وی ڈرائیونگ ٹیسٹ کو مزید شفاف بنائیں، ٹیسٹ میں شریک امیدواروں کی ڈرائیونگ سے متعلق معلومات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان نے پبلک ٹرانسپورٹ اور کمرشل گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں کی سو فیصد مہارت یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے موٹر وہیکل ایگزامینر کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیونگ ٹیسٹ کو مزید شفاف بنائیں اور ٹیسٹ میں شریک امیدواروں کی ڈرائیونگ سے متعلق معلومات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ بدھ کے روز ایل ٹی وی ٹیسٹ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نا اہل امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے سے مسافروں یا دیگر عام لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں سوار مسافروں کی ذمہ داری ڈرائیوروں پر ہوتی ہے اس لئے ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ذمہ دار ڈرائیونگ کی مہارت اور اصولوں سے آگاہ ہونا چاہئے اور اس کی اہلیت کو ایل ٹی وی اورایچ ٹی وی کے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ہی بہتر طریقے سے جانچا جاسکتا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیوروں کو پہاڑی راستوں، برفباری، بریک فیل اور دیگر اقسام کی ایمرجنسی میں ڈرائیونگ کے طریقوں کے علاوہ ہائی وے، موٹروے اور لوکل سڑکوں پر نصب ٹریفک ہدایات و ڈرائیونگ سائن وغیرہ سے بھی مکمل آگاہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیور حضرات کو خصوصی تربیت دینے کے لیے ٹریننگ سیشن بھی منعقد کروائے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے