Home / اہم خبریں / گورنر سندھ سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات۔ رکن سندھ اسمبلی اور صحافی عزیز میمن کے قتل سمیت دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بات چیت

گورنر سندھ سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات۔ رکن سندھ اسمبلی اور صحافی عزیز میمن کے قتل سمیت دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بات چیت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے گورنر سندھ کو رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری اور صحافی عزیز میمن کے قتل، کتے کے کاٹنے سے اموات میں مسلسل اضافہ سمیت دیگر سندھ کے متعلقہ امور سے تفصیلی آگاہی دی۔ جس پر گورنر سندھ نے کہا رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری اور صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لانا ہوگا صحافی کے لواحقین کے لئے مالی مدد اور انھیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، مقتول عزیز میمن کے بچوں کی کفالت یقینی بنائی جائے۔ کتے کے کاٹنے سے اموات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو گورنر سندھ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کے علاج معالجہ کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا رکن سندھ اسمبلی شہناز اور صحافی عزیز میمن کے ورثاء سے ملاقات کی ہے، ورثاء قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کے چاہتے ہیں۔ انصاف کے حصول میں ورثاء کی تمام تر امید کا محور گورنر سندھ ہیں۔ قاتلوں کی عدم گرفتاری کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھ رہے ہیں، مقتول صحافی عزیز میمن کے بچوں کی کفالت انتہائی نا گزیر ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے